the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
جماعت اسلامی کاروان کا اجتماع ۔مولانا اشتیاق عالم اصلاحی کا خطاب
حیدرآباد۔ 15۔ دسمبر (راست) قرآن مجید میں اللہ کی طرف سے کتاب ہدایت ہے۔ موجودہ زمانے میں جبکہ مسلمانوں میں عقائد کی گمراہیاں عام ہوگئی ہیں اس لئے ہدایت کے اصل سرچشمہ کی طرف رجوع کرنے کی شدید ضرورت ہے۔ چند مادہ پرست اور مفاد پرست قائدین نے عقائد کے بارے میں مسلمانوں میں گمراہی پھیلا رکھی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ایک غیر عربی داں مسلمان بندہ اگر قرآن کی تلاوت نیک نیتی سے ترجمہ کی مدد سے کرے تو وہ توحید کو نکھرے ہوئے انداز پائے گا‘ شرک سے اپنا دامن بچاسکے گا۔ قرآن کے مطالعہ سے انسان کو حقیقی علم حاصل ہوتا ہے۔ جہالت دور ہوتی ہے‘ علم کی روشنی حاصل ہوجاتی ہے۔ وہ اپنی زندگی کے قصد کو سمجھنے لگتا ہے اور یہ بھی سمجھنے لگتا ہے کہ بحیثیت مسلمان اس پر کونسی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ آخرت کی جواب دہی کا احساس بھی ابھرتا ہے۔ اللہ کے قوانین سے واقفیت بھی ہوتی ہے۔ ان احکامات کی پیروی کرنے اور اس کو جاری و نافذ کرنے کی تحریک بھی پیدا ہوتی ہے۔ جماعت اسلامی کاروان کے



اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اشتیاق عالم اصلاحی نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید ایک ہدایت نامہ ہے ساری انسانیت کے لئے۔ قرآن کی ہدایت کو سمجھنے کے لئے سنت نبویؐ‘ اللہ کے احکامات کو سمجھنے کی عملی شکل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر حال میں زندگی بھر امت مسلمہ قرآن کریم سے اپنا رشتہ قائم رکھے اور اس رشتہ کو مزید مضبوط کرے۔ قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کی جب عادت پڑ جائے گی تو اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے گا۔ امیر مقامی جماعت اسلامی کاروان تنویر الحق نے ریاست اڈیشہ میں جماعت اسلامی کے دفتر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ صرف کٹک اور بھوبنیشور میں مسلمانوں کی قابل لحاظ آبادی ہے۔ 95 فیصد ہندو بھائی ہیں۔ ان کی بیشمار تنظیمیں ریاست میں سرگرم عمل ہیں۔ ان کے علاوہ عیسائی مشنریاں بھی کام کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کی اتباع کرتے ہوئے ہی ہم اپنی زندگی میں ہدایت پاسکتے ہیں ۔ تنظیمی سکریٹری محمد اعظم علی اس اجتماع کے کنوینر تھے۔ دعا پر اجتماع اختتام کو پہنچا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.